سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کو سری لنکا کا چیلنج درپیش

کارڈف: 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان آج ”کرو یا مرو“ کی حکمت عملی اپنا کرسری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گا۔

کارڈف میں شیڈول سنسنی خیز مقابلہ پاکستان کے وقت کے مطابق دن اڑھائی بجے شروع ہوگا یہ میچ انتہائی اہم اور کوارٹر فائنل کا درجہ رکھتا ہے، پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لئے ہر صورت میں اس میچ میں فتح حاصل کرنی ہے اور اگر بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملتا ہے تو پاکستان پھر بھی سیمی فائنل سے آؤٹ ہوجائے گا، سری لنکا کے خلاف سرفراز احمد پہلی دفعہ کپتانی کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.