امیتابھ بچن ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا، 75 فیصد جگر ناکارہ ہو گیا

امیتابھ بچن نے ممبئی میں ایک تقریب میں انکشاف کیا کہ وہ ہیپاٹائٹس بی کے مریض ہیں۔ اور اس بیماری کی وجہ ان کے لیور کا 75 فیصد حصہ خراب ہوچکا ہے۔ آج وہ صرف 25 فیصد لیور پر زندہ ہیں۔ بگ بی نے کہا اس بیماری کی وجہ سے جوبرتائولوگوں کے ساتھ ہوتا ہے وہ مجھے بہت تکلیف دیتا ہے۔ مجھے پتہ چلا کہ اس کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا خواتین کو گھر سے نکال دیا جاتا ہے۔ بہت سے ممالک بھی ایسے ہیں جہاں پتہ چلا کہ آپ کے جسم میں یہ وائرس ہے تو ملک میں داخل ہونے نہیں دیا جاتا جبکہ مجھے بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کا لیور 12 فیصدی بھی ٹھیک ہے تو لوگ زندہ رہ سکتے ہیں۔ میں آپ کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے کسی کام میں کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔ میں کام کرتا ہوں ایک سیدھی سادھی زندگی گذاررہا ہوں جہاں بھی بلایا جاتا ہے میں وہاں جاتا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.