امیتابھ اور جیا بچن کی بلاک بسٹر فلم زنجیر کا ری میک تیار

ممبئی: امیتابھ بچن اور جیا بچن کی 1973ء کی بلاک بسٹر فلم زنجیر کا ریمیک تیار ہے جس میں پریانکا چوپڑا اور رام چرن کی نئی جوڑی متعارف کروائی جا رہی ہے۔ زنجیر کے ریمیک کے ٹریلر کے بعد فلم کے دو نئے گانوں ’’قاتلانہ اور خوچے پٹھان کی زبان‘‘ کی وڈیوز بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ ہدایتکار اپوروالاکھیا کی اس ایکشن فلم زنجیر میں سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور رام چرن کے ساتھ پرکاش راج، سنجے دت، ماہی گل اور اتل کلکرنی اہم کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ اصل فلم کے ہیرو امیتابھ بچن بحیثیت مہمان اداکار جلوہ گر ہونگے۔سنجیو لامبا مہیش راماناتھن اور پونیت سمیت پرکاش مہرا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا میوزک آنند راج آنند، میت بروس انجان اور چیراشن بھٹ نے ترتیب دیا ہے، 75کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم 6ستمبر کو بیک وقت ہندی تامل تیلگو اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.