امپورٹڈ حکومت ابھی تک صوبوں میں گورنر نہیں لگا سکی، شیخ رشید

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں  سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ ڈالر کی شدید قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی اور  مہنگائی کا طوفان یہ سب قوم کا امتحان ہے۔

 جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ سامراجی پالیسیاں آرہی ہیں لیکن ڈالر نہیں آرہے،  ڈالر کے ذخائر اب بھی منفی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی طاقت اورعوام کی طاقت آمنےسامنے ہیں، عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پربڑی ذمہ داری آگئی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کی برداشت اب جواب دے گئی ہے، پی ڈی ایم اپنے بیٹوں میں بانٹ رہی ہے جبکہ غریبوں کوڈانٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک صوبوں میں گورنرنہیں لگاسکے، یہ غربت مٹاؤ نہیں بلکہ غریب مکاؤ پالیسی لائے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کے بعد بڑا یوٹرن آگیا ہے جس کے بعد امداد نہیں بلکہ حکم نامے آرہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.