حال ہی میں جیو ڈیجیٹل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ’ ڈائن‘ کے کردار کے بعد انہیں ہارر ڈراموں کے 7 اسکرپٹس آفر ہوئے لیکن انہیں لگتا ہے کہ ڈائن کا کردار کرنے کے بعد یہ چیپٹر کلوز ہوگیا ہے، اگر کوئی اچھا اسکرپٹ آفرہوا تو وہ ضرور ہارر ڈرامہ کریں گی البتہ ابھی ہارر کیٹیگری میں ہمیں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مستقبل میں وہاج علی اور احمد علی اکبر جبکہ بالی وڈ سے آفر آئی تو پنکج تریپاٹھی کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی
دراڑ میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارہا کے کردار سے وہ خود بھی بہت متاثر ہیں، یہ ایک ایسی لڑکی ہے جو تہذیب اور ادب کے دائرے میں رہتے ہوئے زندگی کی مشکلات کا مقابلہ کرتی ہے اور اس کی خاموشی کے پیچھے ایک کہانی بھی ہے، والدین کے بغیر بڑے ہونے والے بچوں کو اکثر احسانات کا طعنہ مارا جاتا ہے، ارہا بھی ایسی لڑکی ہے جس پر اس کے چچا چچی کے کئی احسانات ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی برداشت کرتی ہے۔
یک سوال کے جواب میں امر خان نے کہا کہ وہ مستقبل میں وہاج علی اور احمد علی اکبر جبکہ بالی وڈ سے آفر آئی تو پنکج تریپاٹھی کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔
اداکارہ نے دراڑ کے سیٹ پر گزرے وقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیٹ پر مومل شیخ کے ساتھ اچھی دوستی ہوگئی تھی، اکثر سنجیدہ سین میں بھی ہم دونوں گپ لگاتے یا کھلکھلاتے تو ڈائریکٹر شہرزاد سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی لیکن ان کے ساتھ کام کرنا ایک یادگار تجربہ ثابت ہوا ہے کیونکہ وہ ہماری انڈسٹری کی خاتون ڈایریکٹر ہیں اس لیے ہمیں ان پر فخر بھی بہت ہے۔
سید جبران اپنے کام کو نہایت خوبصورتی سے کرنے والے ایکٹر ہیں
اداکارہ نے مزید کہا کہ سید جبران اپنے کام کو نہایت خوبصورتی سے کرنے والے اداکار ہیں، وہ اس قدر ڈوب کر سین کرتے ہیں کہ کھی کبھار یقین ہی نہیں آتا کہ وہ اداکاری کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے امر خان ہرپل جیو کی ڈرامہ سیریل ’قیامت‘ میں بھی نظر آچکی ہیں
تبصرے بند ہیں.