امریکی کسان نے 1158 کلو وزرنی کدو اگا کر نیا ریکارڈ بنادیا

کدو اگانے والے کسان نے اسے مانسٹر کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہینوں کی محنت اور دیکھ بھال کے بعد اس کدو کو تیار کیا گیا ہے

امریکا میں کدو کے وزن کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی کسان اسکاٹ اینڈرسز نے مقابلہ اپنے نام کیا۔

کسان کا تعلق شمالی امریکا سے ہے جس نے اپنے فارم میں ایک ہزار 158 کلو وزنی کدو کو اگایا ہے۔

کسان کے مطابق کدو کو تیار کرنے میں مہینوں کی محنت اور دیکھ بھال لگی ہے، کدو کو کیڑوں مکوڑوں اور دیگر نقصان سے بچانے کیلئے دن رات ایک کیے اور اسے مانسٹر کدو کا نام دیا گیا ہے۔

یہ کدو 16 اکتوبر تک نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.