امریکی فوجیوں کے انخلاء سے دونوں ممالک و نیٹو کیلئے انتہائی تشویشناک ہوگا، جرمنی

برلن ( انٹرنیشنل ڈیسک ) جرمنی نے کہا ہے کہ ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے دونوں ممالک اور نیٹو کیلئے انتہائی تشویشناک ہوگا۔جرمن وزیر دفاع آنیگریٹ کرامپ کارن باوَر نے کہا ہے کہ جرمنی سے امریکی فوجیوں کو نکالنے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان نہیں پہنچے گا، لیکن یہ نیٹو اتحاد کے لیے بھی ایک باعث تشویش بات ہوگی۔ جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ اگر امریکی فوجی یورپ کے بجائے بحرالکاہل میں تعینات کیے جاتے ہیں تو اس سے نیٹو کے اندر ایک نئی بحث چھڑ جائے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پچھلے ماہ جرمنی میں تعینات چونتیس ہزار پانچ سو فوجیوں میں سے دس ہزار امریکی فوجی نکالنے کا حکم دے چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.