وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق حکومت کیخلاف کوئی امریکی سازش نہیں ہوئی تھی، پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے نئے یوٹرن کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک میں آج کل سیاسی کلائمیٹ پیدا کیا گیا ہے، سابق وزیراعظم نے نیا یوٹرن لیا ہے جس کو خوش آمدید کہتے ہیں، بہت اچھی بات ہے، امریکی سازش کے معاملے پر وہ مکر چکے ہیں، نہ کل کوئی امریکی سازش تھی اور نہ آج ہے۔پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا سوال متعلقہ وزارت سے پوچھیں، پوری دنیا جانتی ہے دہشت گردوں کوکون سپورٹ کرتا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خطے میں تبدیلی کی وجہ سے پچھلے ایک سال میں دہشت گردی واقعات میں اضافہ ہوا ہے، دہشت گردی کے واقعات سے انکار نہیں کیا جا سکتا، ہماری حکومت آنے سے پہلے اور اب بھی دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، ہمیں پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.