امریکی ایئر فورس نیشنل گارڈ کے چیف کا کورونا ٹیسٹ بیک وقت منفی مثبت
واشنگٹن (فارن ڈیسک)داخلی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے امریکی فوج اور سول حکومت کا ساتھ دینے والی ایئر فورس نیشنل گارڈ کے چیف جنرل جوزف ایل لنگیال 9 اور 10 مئی کو اس وقت پریشانی کا شکار ہوگئے جب ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بیک وقت منفی اور مثبت آیا، اگرچہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں بھی کئی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جن میں کسی بھی شخص کا کورونا ٹیسٹ بیک وقت منفی اور مثبت آیا ہو، تاہم کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کے ٹیسٹ کا یہ پہلا واقعہ تھا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیشنل گارڈ کے چیف نے حال ہی میں کچھ ایسے افراد سے ملاقاتیں کی تھیں جن میں کورونا کی علامات پائی گئی تھیں یا پھر ان میں سے کچھ افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، اپنے ساتھ ملاقات کرنے والے افراد میں کورونا کی تشخیص کے بعد جنرل جوزف ایل لنگیال نے 9 مئی کو کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا مگر اس باوجود انہوں نے دوبارہ ٹیسٹ کروایا۔رپورٹ کے مطابق جنرل کی جانب سے ایک ہی دن میں کرائے گئے دوسرے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے اور اس ٹیسٹ میں جنرل جوزف ایل لنگیال کو کورنا سے کلیئر قرار دیا گیا تھا، ایک ہی دن میں کرائے گئے دو مختلف ٹیسٹس کے مختلف نتائج آنے پر نیشنل گارڈ کے چیف پریشان ہوگئے اور انہیں کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ وہ کیا کریں جب کہ اس عمل سے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی مخمصے کا شکار دکھائی دیے۔کورونا کے ٹیسٹ بیک وقت منفی اور مثبت آنے کے بعد جنرل جوزف ایل لنگیال نے تیسرا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور 11 سے 12 مئی کے درمیان ان کا تیسرا ٹیسٹ کرکے ان کے وائرس میں مبتلا ہونے یا نہ ہونے سے متعلق تصدیق کی جائے گی۔
اگلا آرٹیکل
تبصرے بند ہیں.