امریکا کے شہر سنسناٹی میں مختلف مقامات پرفائرنگ سے چار افرادہلاک

بظاہر یہ الگ الگ واقعات ہیں لیکن بہت خوف ناک اور الم ناک ہیں،اسسٹنٹ پولیس چیف

سنسناٹی (مانیٹر نگ ڈیسک )امریکا کی ریاست اوہائیو میں واقع شہر سنسناٹی میں مختلف مقامات پر 18 افراد پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ان میں سے چار افراد ہلاک ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس حکام نے بتایاکہ سنسناٹی کے علاقے شلفونٹ پلیس میں ایک 21 سالہ نوجوان پر فائرنگ کی گئی تھی۔اس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ چل بسا ہے۔ اسی علاقے میں فائرنگ سے زخمی تین اور افراد کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ۔اس واقعے کے بعد کوئی سوا دو بجے شہر کے ایک اور علاقے اوور دا رہین میں دس افراد کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا۔ ان میں سے ایک موقع پر ہی دم توڑ گیا اور ایک سنسناٹی یونیورسٹی کے میڈیکل سنٹر میں چل بسا ہے۔ان دونوں مقتولین کی عمریں 34سال اور 30 سال بتائی گئی ہیں۔پولیس نے شہر کے علاقے والنٹ ہِلز میں نصف شب کے وقت فائرنگ کے ایک اور واقعے کی اطلاع دی ہے جہاں تین افراد کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.