وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے پریس بریفنگ کے دوران ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر کیے جانے والے کریک ڈاؤن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرن جین نے کہا کہ ہمیں سکیورٹی فورسز کی جانب سے ایران میں پرامن مظاہرین اوریونیورسٹی طلبہ پر تشدد اور گرفتاریوں کی رپورٹس پر تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں یونیورسٹی کے طلبہ ایک خاتون کی موت پر درست احتجاج کررہے ہیں جب کہ حالیہ دنوں میں طلبہ پر اس طرح کا کریک ڈاؤن نوجوان نسل کو ملک چھوڑنے پر مجبور کرسکتا ہے تاکہ وہ کہیں اور اپنے مستقبل کی تلاش کرسکیں۔
اس موقع پر وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے اس کریک ڈاؤن کے امریکا ایران جوہری ڈیل پر اثرات کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔
تبصرے بند ہیں.