Latest National, International, Sports & Business News

امریکا کا حملوں میں اضافے کا عندیہ، اسرائیل کی لبنان پر بمباری، ایران کی میزائلوں کی بارش، شہادتیں 1332 ہو گئیں

تہران، واشنگٹن:جنگ کے ساتویں روز ایرانی پاسداران انقلاب نے کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل سے تل ابیب پر حملہ کردیا، امریکا نے ایرانی بیلسٹک میزائل کے ذخیرے اور 30 بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، امریکا نے حملوں میں ڈرامائی اضافے کا عندیہ دیا ہے، ایران میں شہادتیں 1332 سے تجاوز کر گئیں، لبنان میں شہادتیں 123 ہو گئیں۔روسی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر ایک ساتھ درجنوں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان کے اہداف کیا تھے اور کتنا جانی یا مالی نقصان پہنچایا گیا، تل ابیب کی فضائی صورتحال براہ راست دکھانے والے کیمرے کو عین اس وقت نیچے کرکے سڑک دکھائی جانے لگی جب تل ابیب کی فضاوں میں ایرانی میزائلوں کے داخل ہونے کی آوازیں گرجنا شروع ہوئیں۔ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے کارروائی کرتے ہوئے 7 اسرائیلی ڈرونز طیارے مار گرائے ہیں۔ایرانی فوج کے مطابق جاری جنگ کے دوران اب تک 500 سے زائد بیلسٹک اور کروز میزائل داغے جا چکے ہیں جبکہ مختلف اقسام کے 2 ہزار سے زیادہ ڈرونز بھی فائر کیے گئے ہیں، میزائلوں میں سے تقریباً 60 فیصد امریکی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے گئے جبکہ 40 فیصد میزائل اسرائیلی علاقوں پر حملوں کے لیے داغے گئے۔ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور کا کہنا ہے کہ وہ ابیب کے قلب میں واقع مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں، حملوں کی 21 ویں لہر میں خیبر میزائل جمعے کو تل ابیب کی طرف فائر کیے گئے۔پاسداران انقلاب کے مطابق حملوں کی نئی لہر کا آغاز ایک مشترکہ میزائل اور ڈرون آپریشن سے ہوا۔جنوبی لبنان میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا، خیام قصبے کے قریب جھڑپ ہوئی، ادھر پاسداران انقلاب ایران نے کہا ہے کہ ایران نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے کسی کو مذاکرات کے لیے نہیں کہا ہے۔ سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی اردن میں جدید ترین تھاڈ سسٹم کا ریڈار تباہ کردیا تھا، متحدہ عرب امارات میں بھی دو مقامات پر تھاڈ ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔تحقیقاتی تجزیے کے مطابق اماراتی ریڈار عمارت کے اندر ہونے کے سبب ٹھیک نقصان کا اندازہ ممکن نہیں جبکہ قطر میں ارلی وارننگ ریڈار سسٹم بھی تباہ کر دیا گیا۔سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے کمیونیکیشن، ریڈار اور جاسوسی آلات کو نشانہ بنا کر ائیر ڈیفنس سسٹم کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔مریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے سب کچھ کھو دیا ہے، اپنی بحریہ کھو دی ہے۔ جو کچھ کھو سکتے تھے، وہ سب کھو دیا ہے، امریکہ کے لیے ایران میں فوج اتارنا وقت کا ضیاع ہوگا۔امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی موجودہ قیادت کا صفایا چاہتے ہیں، ایران کے پاس ایک اچھا لیڈر ہو، ہمارے پاس کچھ لوگ ہیں جو اچھا کام کر سکتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی کرد تہران کے خلاف جنگ میں شامل ہو ہوں، ایرانی کرد جنگ کے پھیلتے ہی ایران پر حملہ کریں۔ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 230 ہو گئی، ایران اور حزب اللہ کے حملوں میں 11 اسرائیلی ہلاک ہوئے، ایران کے جوابی حملوں میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 6 ہوگئی، لبنان پر جاری اسرائیلی بربریت میں 77 افراد جاں بحق ہوئے، کویت میں دو فوجیوں سمیت چار افراد جان سے گئے۔بحرین میں ایرانی حملے میں ایک شخص کی موت ہوئی، عمان میں ایرانی پروجیکٹائل حملے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، حالیہ کشیدگی میں متحدہ عرب امارات میں 3 افراد کی اموات رپورٹ ہوئیں، قطر پر ایرانی حملوں اور بچاؤ کی کارروائیوں میں 16 افراد زخمی ہوئے، عراق میں بھی 2 اموات ریکارڈ کی گئیں۔دوسری جانب ایرانی صدر نے جنگی صورتحال کے دوران قوم سے خطاب اور سوشل میڈیا پیغام میں کردستان کے عوام کا ایران کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ شہداء اور زخمیوں کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ایرانی صدر نے گورنرز اور مسلح افواج کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کسی بھی علیحدگی پسند تحریک کو سختی سے کچلا جائے اور قومی سلامتی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو ہدایت کی کہ علیحدگی پسند عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے اور ملک کی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔امریکا نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ایران کے 200 اہداف پر حملے کر کے بیلسٹک میزائل کے ذخیرے اور 30 سے زائد بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ ( سینٹ کام) کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کاپر نے ایران پر حملوں سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بی ٹو بمبار طیاروں نے درجنوں بنکر بسٹر بموں سے گہرائی میں دفن بیلسٹک میزائل لانچرز تباہ کر دیے ہیں[ پہلے دن کے بعد سے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں میں 90 فیصد کمی آئی ہے، آپریشن کے اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل پیداوار کی صلاحیت کو تباہ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ترجمان اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے جنگ کے دوران ایران میں 13 طبی مراکز کو نشانہ بنایا ہے، تمام فریقین کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنے پر زور دیتے ہیں، متاثرہ ممالک میں اقوام متحدہ کا ادارہ ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اس وقت جنگ کی صورتحال خطرناک ہے، دنیا میں عالمی توانائی کا بحران پریشان کن ہے، خطے میں اشیائے خورد ونوش کی نقل و حرکت پر توجہ کی ضرورت ہے، دہائیوں بعد جوہری ہتھیار کا خطرہ منڈلا رہا ہے،

تبصرے بند ہیں.