امریکا نے 7 اور برطانیہ نے 6 مسلم ممالک کے مسافروں پر نئی پابندی لگا دی

واشنگٹن: 

امریکا نے سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے 7  اور برطانیہ نے 6 مسلم ممالک کے مسافروں پر طیارے میں الیکٹرانک ڈیوائسز ساتھ لانے پر پابندی لگا دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے سعودی عرب سمیت مشرقی وسطیٰ کے 7  مسلم اور شمالی افریقی ملک موروکو کے مسافروں پر طیارے میں برقی آلات ساتھ لانے پر پابندی لگا دی جب کہ ان آلات میں لیپ ٹاپ، کیمرہ، ٹیبلٹس، پرنٹر، الیکٹرانک گیمز، پورٹیبل ڈی وی ڈی اور ای ریڈرز شامل ہیں۔ حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ مسافروں کو صرف موبائل فون ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے گی اور پابندی کا اطلاق دیگر ممالک سے امریکا براہ راست آنے والی پروازوں پر ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.