Latest National, International, Sports & Business News

امریکا نے پاکستانی باڈی بلڈر معصوم بٹ کو مسٹر اولمپیا مقابلوں میں شرکت سے روک دیا

آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی باڈی بلڈر معصوم بٹ کوامریکا میں ہونے والے مسٹر اولمپیا مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔ 42 سالہ سابق مسٹر پاکستان معصوم بٹ کا کہنا ہے کہ وہ ایک گروپ کی طرف سے قتل کی دھمکیوں کے بعد امریکا گئے جہاں غیر قانونی قیام کے الزام میں پکڑے گئے اور ان پر 10 سال تک امریکا میں داخل ہونے کی پابندی لگا دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کو 12 سال ہوگئے اس لیے 26 سے 29 ستمبر تک لاس ویگاس میں ہونے والے مسٹر اولمپیا مقابلے میں شرکت کی اجازت نہ دینا سراسر ناانصافی کے مترادف ہے۔

تبصرے بند ہیں.