Latest National, International, Sports & Business News

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 22 سینٹ کمی کیساتھ 38.16 ڈالر فی بیرل طے

نیویارک ( آن لائن) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی، جس کی وجہ ملکی سٹاک اور تیل کی پیداوار میں کمی کے باوجود نئی کورونا وائرس لہر کے باعث طلب کم ہونے کے خدشات ہیں۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 14 سینٹ (0.3 فیصد) کم ہوکر 40.82 ڈالر فی بیرل رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 22 سینٹ (0.6 فیصد) کمی کے ساتھ 38.16 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

تبصرے بند ہیں.