مردان کے ایکسائزآفس میں خودکش دھماکا، 15 افراد زخمی

مردان: ایکسائزآفس میں خودکش دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

مرادن میں ایکسائزآفس کے قریب خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اورسیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جب کہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا جب کہ بعض مریضوں کو پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار ایکسائز آفس کے اندر جانا چاہتا تھا جسے باہر ہی روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے تاہم حملے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے سے قبل فائرنگ بھی کی گئی جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم مال روڈ مردان کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.