آئی سی سی نے مختلف مواقع پر فکسنگ کی کوشش کے الزام میں میہر چیاکر پر 14 سال کی پابندی عائد کی۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ میہر چیاکر نے 2019 میں متحدہ عرب امارات اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سیریز فکس کرنے کی کوشش کی اور اماراتی کرکٹرز قدیر خان اور غلام شبیر کو فکسنگ کی پیشکشں کی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا کہ ایک کھلاڑی کو گلوبل ٹی ٹوئنٹی کھلانے کی لالچ دے کر فکسنگ پر اکسایا۔
اس حوالے سے آئی سی سی کا کہنا ہے کہ میہر چیاکر نے آئی سی سی کی تحقیقات میں شامل ہونے سے بھی گریز کیا، ان کو اینٹی کرپشن کوڈ کی 7 دفعات کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.