الیکشن کی تیاری کریں:نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں کو ہدایت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو عام انتخابات کی بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کر دی۔قائد ن لیگ محمد نواز شریف کی چار سال بعد پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن آمد ہوئی، پارٹی صدر شہباز شریف نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ نواز شریف کا استقبال کیا اور سیکرٹریٹ آمد پر انہیں مبارکباد پیش کی۔سیکرٹریٹ میں قائد ن لیگ سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں خواجہ آصف، سیکرٹری جنرل احسن اقبال، چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں، اس موقع پر چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں۔اجلاس میں ملکی صورتحال اور پارٹی کی مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، میاں نوازشریف کی مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقاتوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم نئے مرحلے میں داخل ہوگئی۔ملاقات میں لیگی قائد نے پارٹی رہنماؤں کو عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کریں گے، پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.