الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کی جیت کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کی جیت کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ نوٹی فکیشن غلطی سے جاری ہوگیا، سلمان اکرم راجا کی درخواست سنی جائے گی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔ اس حوالے سے ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔اس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے مخالف امیدوار اور درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کو ہدایت دی کہ آپ کی درخواست الیکشن کمیشن کے پاس زیر التوا ہے وہاں جائیں۔ عدالت نے سلمان اکرم راجہ کے وکیل کو الیکشن کمیشن کے سامنے کیس رکھنے کی ہدایت دی۔ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ غلطی الیکشن کمیشن سے ہوئی اس وجہ سے نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے، سلمان اکرم راجہ کی درخواست سن کر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.