لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سید ذوالفقار بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم کے معاونین و مشیران خصوصی کے حوالے)
سے سپریم کورٹ آف پاکستان کا ایک فیصلہ آیا تھا جو سابق جسٹس ثاقب نثار نے دیا کہ ایک معاون خصوصی دہری شہریت کا مالک ہو سکتا ہے۔نجی ٹی وی کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ کیس میں نے ہی لڑا تھا اور اسے جیتا بھی تھا۔جب کبھی مجھے الیکشن لڑنا پڑا ، میں اپنی دہری شہریت ضرور ترک کرونگا۔ سیاحت کے حوالے سے ذمہ داری کا مقصد صرف یہ ہے کہ پاکستان کا ایک مثبت رْخ دنیا کے سامنے لایا جائے۔
تبصرے بند ہیں.