گزشتہ روز شاداب خان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں قومی کرکٹرز کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی، آل راؤنڈر افتخار احمد نے شاداب کے لیے لکھا ‘سالگرہ مبارک شاداب بھائی جان’۔
جواب میں شاداب خان نے مذاق میں کہا ‘پہلے شیڈی، پھر شیڈی بھائی اور پھر شیڈی بھائی جان ہوگئے’۔
شاداب کی ٹوئٹ پر ایک صارف نے مشورہ دیا کہ ‘یہ شیڈی شوڈی کا چکر چھوڑیں اور برائے مہربانی ورلڈ کپ پر فوکس کریں’۔
Abi nz mai aadhi raat hai Physio ne bola hai rest kero time off lo aap kehte hai tu ulta latak ke training start ker de? https://t.co/6rUxiHjUg6
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) October 4, 2022
شاداب نے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ‘ ابھی نیوزی لینڈ میں آدھی رات ہو رہی ہے، فزیو نے کہا ہے کہ آرام کریں، اگر آپ کہتے ہیں تو الٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کر دیں؟’
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے لاہور سے نیوزی لینڈ پہنچی تھی، سہ فریقی سیریز کے بعد آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہو گا۔
تبصرے بند ہیں.