الو سے کورونا کا علاج ، پولیس ”علاج “ سے بابا جی ”صحتیاب“

??

نئی دہلی (نیٹ نیوز )اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے وہیں متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویب سائٹس پر جعلی معلومات اور علاج و معالجہ کی بھی بھرمار ہے ، متعدد آن لائن شاپنگ سائٹس پر لوگوں کو بیوقف بنانے کے لیے کورونا وائرس کا خاتمہ کرنے والے اسپرے اور پروڈکٹس بھی فروخت کی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر بھی متعدد لوگوں کی جانب سے کورونا وائرس کے خاتمے اور علاج سے متعلق ٹوٹکے شیئر کرنے کا سلسلہ بھی جا ری ہے۔طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے لیکن بھارت میں ایک بزرگ شہری نے کورونا وائرس کا انوکھا ہی علاج بتایا ہے، برزگ شہری نے الو سے کورونا وائرس کا علاج بتا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا، لیکن جب پولیس نے بزرگ شہری کا دماغ درست کیا تو انہوں نے اپنے ہی علاج کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کا علاج الّو میں نہیں بلکہ صرف ڈاکٹروں کے پاس ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ بھارت میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 178 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.