ذکاء اشرف کی برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ کی سماعت سےمعذرت

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ذکاء اشرف کی بر طرفی اور نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی۔

اسلام آباد:() اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق چئیرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی برطرفی، بورڈ کی معطلی اور نجم سیٹھی کی بطور چئیرمین پی سی بی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ ذکاء اشرف کی بر طرفی کا فیصلہ اسی عدالت نے کیا تھا اس لیے کیس چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں۔ ملتان کرکٹ بورڈ کے ممبر احمد نواز نے عبد الرزاق رجب ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں بورڈ کی معطلی اور نجم سیٹھی کی تعیناتی کو غیر قانونی اور غیر جمہوری قرار دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.