اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سی این جی سیکٹر کے لیئے ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ فیصلے پر عمل درآمد کی صورت میں سی این جی اسٹیشنز پر پورا ہفتہ گیس دستیاب ہو گی۔

اسلام آباد: () اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل نے سی این جی سیکٹر کیلئے ایل این جی درآمد کرنے سے متعلق سمری پیش کی جس کی اصولی طور پر منظوری دے دی گئی۔ منصوبے کے مالی اثرات کے بارے میں تجاویز کیلئے سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پیٹرولیم اور چیئرمین ایف بی آر پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی جو آئندہ اجلاس میں سفارشات پیش کرے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم گیس پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن پالیسی 2014 منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔ ای سی سی نے سیکرٹری پیٹرولیم اور سیکرٹری ٹیکسٹائل کو بجلی اور گیس لوڈ مینجمنٹ سے متعلق سمری پر مزید غور کرنے کی ہدایت کر دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو مجموعی معاشی صورت حال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا اگست میں افراط زر کی شرح 7 فیصد رہی۔ جولائی اگست کے دوران 12.5 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 97 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ اسی مدت کے دوران ایف بی آر کے ٹیکس محاصل 14.33 فیصد اضافے کے ساتھ 319 ارب روپے رہے۔ –

تبصرے بند ہیں.