کابل(سپو ر ٹس ڈیسک) افغان کرکٹ لیگ میں ٹیم کا مالک کھلاڑی بن کر میدان میں اتر گیا۔فرنچائز کرکٹ میں پہلی بار ایک ٹیم مالک کے ہی کھلاڑی بن کر میدان میں اترنے کا واقعہ پیش آیا ہے، افغان ٹی 20 لیگ میں کابل ایگلز کے مالک پر باقی سیزن کیلیے پابندی عائد کردی گئی۔40 سالہ عبدالطیف ایوبی اسپین غر ٹائیگرز کے خلاف میچ کی الیون میں شامل ہوگئے، ایک میڈیم فاسٹ بولر کے طور پر انھوں نے اپنے واحد اوور میں 16 رنز دیے۔ ان کی ٹیم یہ اوے میچ جیت گئی، ایوبی نے بیٹنگ نہیں کی مگر یہ معاملہ سامنے آنے پر ان پر باقی سیزن کیلیے پابندی عائد کردی گئی۔ٹیم کا ممبر نہ ہونے کے باوجود انھوں نے اپنی سائیڈ کی مضبوط پوزیشن دیکھ کر ڈیبیو کی ٹھانی، میدان میں غیرقانونی انٹری کی وجہ سے وہ منتظمین کی نظر میں آگئے۔صورتحال اس وقت اور بھی خراب ہوگئی جب ایوبی ایک کمنٹیٹر سے بھی الجھ بیٹھے جس کی وجہ سے انھیں ڈسپلنری کوڈ کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب قرار دے دیا گیا، ان پر 30 ہزار افغان کرنسی جرمانہ عائد ہوا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی ٹیم کابل ایگلز نے بعد ازاں فائنل میں مساینک نائٹس کو9 رنز سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
تبصرے بند ہیں.