کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغان حکومت اور طالبان عیدالاضحیٰ کے دوران 3 دن کی جنگ بندی کے اعلان کا امریکہ نے خیرمقدم کیا ہے ۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اپنے ایک بیان میں فریقین کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں اطراف کی لیڈر شپ کے امن و امان کی کاوشوں کو سراہا ہے اور ان کے کردار کی تعریف کی ۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے اس عید پر پائیدار امن کی جانب ایک قدم اور بڑھیں گے اور عید تمام افغانوں کو ساتھ ملائے گی۔زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا ہم توقع کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کے لیے عزت اور سمجھنے کی صلاحیت بڑھے گی، افغان عوام کو عید پر پر امن تعطیلات کی مبارک باد دیتا ہوں، عید بھائی چارے اور صدقے کا نام ہے۔
تبصرے بند ہیں.