راولپنڈی: افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی اور فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا انتہائی موثر جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر کی گئی۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا انتہائی موثر جواب دیا، مصدقہ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز شہید ہوئے۔ پاکستان نے دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال پر شدید احتجاج کیا ہے۔ پاکستان کو امید ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو روکے گی۔ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.