اعظم سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پرعدم اعتماد کا خط واپس لے لیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کر رہے ہیں۔اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اعظم سواتی کے بیٹے عدالت کے سامنے اپنا مؤقف رکھنا چاہتے ہیں۔دوران سماعت اعظم سواتی کے بیٹے نے کہا کہ میرے والد نے ایک خط لکھا تھا، عدالت کی اجازت سے خط پڑھنا چاہتا ہوں، جس پر جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ خط عدالت کے سامنے موجود ہے، اس معاملے کو ہمیشہ کے لئے طے کرنا چاہتے ہیں، اس پر لارجر بینچ تشکیل دیں گے۔جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ خط آجاتا ہے کہ جج جانبدار ہے، اس قسم کے خطوط عدالت عمومی طور پر نہیں دیکھتی۔بابر اعوان نے کہا کہ عدالت آج ہی اس معاملے کو دیکھ لے جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آج ہی لارجر بینچ کی تشکیل ممکن نہیں ہے، اعظم سواتی کے بیٹے سے میں نے درخواست کی ہے وہ یہ خط واپس لے لیں۔اعظم سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔

تبصرے بند ہیں.