پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں درج مقدمات کے خاتمے کے لیے عدالت عالیہ میں درخواست سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی جانب سے گزشتہ روز دائر کی گئی۔دریں اثنا انصاف لائرز فورم کی جانب سے بھی سینیٹر اعظم سواتی کا ریمانڈ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان پولیس کی تحویل میں سینیٹر اعظم خان سواتی کے ریمانڈ کا آج دوسرا دن ہے۔ انہیں 4 دسمبر کو ضلعی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ دہم کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں پولیس نے اعظم سواتی کے 10 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی تھی، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو 5 روزہ ریمانڈ کی اجازت دی تھی۔
تبصرے بند ہیں.