اظہر علی جیت کیلئے پرامید ، میتھیوز شاہینوں کی پرفارمنس سے دبائو کا شکار –

کوشش ہوگی کہ بلے بازوں کی فارم کو چوتھے میچ میں بھی اسی طرح برقرار رکھا جائے ، قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کی گفتگو

کولمبو () قومی ون ڈے کپتان اظہر علی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں جیت کی فارم کو بحال رکھنے کیلئے پر امید ہیں جبکہ میزبان ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز شاہینوں کی شاندار پرفارمنس کے باعث دباؤ کا شکار ہیں ۔ پاکستان کے ون ڈے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ٹیم کے بیٹسمین اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ کوشش ہے کہ اس فارم کو چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی برقرار رکھا جائے ۔ حریف ٹیم کے کپتان گرین شرٹس کی بہترین کارکردگی سے کچھ پریشان ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم دباؤ میں ضرور ہے لیکن پاکستان کیلئے تر نوالہ ثابت نہیں ہوں گے ۔ آئی لینڈرز کی کوشش ہو گی کہ چوتھا میچ جیت کر سیریز کو دو دو سے برابر کر دیں جبکہ پاکستان اہم میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز جیتنے کیساتھ چیمپئنز ٹرافی کا ٹکٹ بھی حاصل کر سکتا ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.