اسکرپٹ کے مطابق فلم میں اپنا کردار ادا کرتی ہوں، کرینہ

ممبئی: اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ شادی کے بعد فلموں میں اپنے کردار کے متعلق میرے خیالات تبدیل نہیں ہوئے۔ میں اسکرپٹ کی دیمانڈ کے مطابق سین عکس بند کروائوں گی۔ ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ شادی کا فلموں میں رول یا اس جیسی چیزوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔میں یہ سمجھ نہیں پائی کہ لوگ کیوں کر محبت اورشادی کو ہمارے کیرئیر کے ساتھ جوڑتے ہیں۔تمام میڈیا جانتاہے کہ میں اسکرپٹ کے مطابق کام کرتی ہوں لیکن فلم ستیاگرہ میں میں جو کچھ تھا ضروری نہیں تھا ستیاہ گرہ رومانٹک فلم نہیں تھی جس میں پیار محبت کے مناظر عکس بند کیے جاتے یہ عام آدمی اور سسٹم کے خلاف جنگ پر مبنی فلم تھی۔ کرینہ نے مزید کہا کہ میں خود پر زمہ داریوں کا بوجھ محسوس نہیں کیا میری سب سے پہلی ترجیح میراخاندان ہے میں نے ہمیشہ اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں بیلنس رکھا اور آئندہ بھی رکھوں گی ۔انھوںنے کہا کہ ستیاہ گرہ ایک عام فلم نہیں اس میں اپنے کا م سے خوش ہوں

تبصرے بند ہیں.