اسپینش لیگ، میسی کی ہیٹ ٹرک نے اسپینوئیل کے ہوش اڑادیئے

بارسلونا:بارسلونا کے لائنل میسی کی ہیٹ ٹرک نے اسپینش لیگ میں اسپینوئیل کے ہوش اڑا دئیے اوراس کامیابی کے ساتھ ہی بارسلونا نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔کپتان لائنل میسی نے بارسلونا کی جانب سے مجموعی طور پر402 گول داغنے کا سنگ میل عبور کیا۔سیویا نے رایو ویلاسینواورویاریال نے ریال سوسائیڈاڈ کواپ سیٹ کردیا جبکہ ویلنشیا اورگرینڈا سی ایف کےدرمیان میچ 1-1گول سے برابر رہا۔ اسپینش لیگ میںبارسلونا اور اسپینوئیل کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کھیل کے 13ویں منٹ میں اسپنوئیل کے سرگیوگارشیانے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو کہ پہلے ہاف کے آخری لمحے تک جاری رہی تاہم ارجنٹائن کے لائنل میسی نے خوبصورت کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کیخلاف پہلا حملہ کیااور اسکور 1-1سے برابر کردیا۔ 50ویں منٹ میں میسی نے دوسرا گول داغااس کے3منٹ بعدہی جیرارڈ پگ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ اسپنیوئیل کے پاس فاتح ٹیم کے حملوں کا کوئی توڑ نہ تھا۔ کھیل کے 77ویں منٹ میں پیڈرو نے گول کیا اور میچ کے 81ویں منٹ میں میسی نےایک بارگول کرکے ہیٹ ٹرک اسکورمکمل کیا۔ میسی نے 21بار ہیٹ ٹرک اسکور کرنے کا اعزازحاصل کیا ۔ریال میڈرڈ کے کرسچیانو رونالڈو نے بھی سیلٹا ڈی ویاگو کیخلاف ہیٹ ٹرک کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ 27سالہ فٹبال لائنل میسی نےکلب کی جانب سے مجموعی طور پر402گول داغنے کا ریکارڈقائم کیا ۔انہوں نے لالیگا، چیمپئنز لیگ اور فرینڈلی میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئےیہ سنگ میل عبور کیا۔ میچ کے آخری منٹ تک حریف ٹیم کوئی گول نہ کرسکی اس طرح بارسلونا نےاسپینش لیگ میں اسپینوئیل کیخلاف 1-5 سے فتح سمیٹ کر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ بارسلونا کوپوائنٹس ٹیبل پر حکمرانی کرنے کےلئے صرف دو پوائنٹس کی ضرورت ہے۔ دوسرے میچ میں ڈیوڈ موئیز کی سربراہی میں ریال سوسائیڈاڈ کو ویاریال کیخلاف پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویا ریال کی جانب سے گومیز براڈننڈو نے دو،سوریانو لیڈو اور چیری شیو نے ایک،ایک گول کیا۔ سیویا نے رایو ویلاسینوکو 0-1سے ہرایا جبکہ ویلنشیا اورگرینڈا سی ایف کےدرمیان میچ 1-1گول سے برابر ہوگیا۔

تبصرے بند ہیں.