اسپاٹ فکسنگ کیس، ٹریبیونل ابتدائی سماعت جمعے کو کرے گا

لاہور: 

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کیلیے قائم ٹریبیونل ابتدائی سماعت جمعے کو کرے گا تاہم شرجیل خان، خالد لطیف اور پی سی بی کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے ساتھ ہوا، معطل کرکے واپس پاکستان بھجوائے جانے والے شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ جاری کی گئی،دونوں کرکٹرز الزامات کا اقرار کر لیتے تو پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی سزائیں سنا دیتی لیکن انکار پر کیس کی سماعت کیلیے جسٹس (ر) اصغر حیدر کی سربراہی میں ٹریبیونل قائم کردیا گیا، دیگر ارکان سابق چیئرمین پی سی بی لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیا اور سابق کپتان وسیم باری ہیں۔

تبصرے بند ہیں.