کیربر نے سرینا ولیمز کی بادشاہت ختم کردی، ٹینس رینکنگ جاری

پیرس: 

اینجلیک کیربر نے ویمنز ٹینس رینکنگ میں سرینا ولیمز کی بادشاہت ختم کردی۔

اینجلیک کیربر نے ویمنز ٹینس رینکنگ میں سرینا ولیمز کی بادشاہت ختم کردی، جرمن اسٹار اگرچہ انڈین ویلز میں چوتھے راؤنڈ سے رخصت ہوگئی تھیں لیکن ایونٹ میں سرینا کی عدم شرکت پر ان کا نئی رینکنگ میں نمبرون بن جانا یقینی ہوگیا تھا، لہذا پیر کو جاری ہونے والی عالمی درجہ بندی میں اس پر مہر تصدیق ثبت کردی گئی۔

تبصرے بند ہیں.