جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ گرکر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

جوبا: 

جنوبی سوڈان کے شمال مغربی شہر میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے جب کہ متعدد کے ہلاک ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان کے شمال مغربی شہر میں مسافر طیارہ لینڈ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا جس کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی جب کہ طیارے میں 40  مسافر اور 5 عملے کے لوگ سوار تھے تاہم حادثے کے نتیجے اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں 14 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا اور دیگر کے زندہ یا مردہ ہونے سے متعلق کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.