اسپاٹ فکسنگ :بی سی سی آئی کے صدر کا استعفی دینے سے انکار
ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ این سری نواسن اسپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتا داماد سے ملاقات کے لیے ممبئی پہنچ گئے کہتے ہیں کہ کچھ غلط نہیں کیا استعفی نہیں دیں گے۔ ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے این سری نواسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیاوہ استعفی نہین دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی دباو مین آئے بغیر بی سی سی آئی اپنے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرے گااورسرکاری ادارے اپنی ذمے داری پوری طرح نبھائیں۔ ائی پی ایل سپاٹ فکسنگ اسکینڈل بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ این سری نواسن اپنے گرفتار داماد می اپن سے ملاقات کے لیے ممبئی پہنچے ہیں جہاں وہ آج شام 5 بجے می اپن سے جیل میں ملاقات کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.