اسٹیٹ بینک:ایس ایم ایزکیلئے قرضوں کی فراہمی کا طریقہ کار
سٹیٹ بینک نے چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروباری اداروں( ایس ایم ایز) کی اہمیت کے پیش نظر شعبہ کو قرضوں کی فراہمی کے طریقہ کار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے احکامات جاری کئے ہیں تاکہ ایس ایم ایز کے شعبہ کو فنڈز کی دستیابی میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔ نظرثانی شدہ طریقہ کار فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ جس کے تحت شعبہ کو تازہ قرضوں کی ادائیگی کی جا سکے گی جبکہ پہلے سے قرضے کی سہولت سے استفادہ کرنے والے اداروں کیلئے طریقہ کار 30 ستمبر کے بعد تبدیل کر دیا جائے گا۔ قرضوں کے اجراء کے نئے طریقہ کار کے تحت قرضوں کے اجراء سے شعبہ کی ترقی میں نمایاں مدد ملے گی۔ ایس ایم ایز کے شعبہ کی ترقی سے صنعتی پیداوار کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.