اسٹاک مارکیٹ: رواں سال سرمایہ کاروں کی توجہ منافع کے حصول کی طرف

رواں سال کے پہلے مہینے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کار مقامی بنک اور مالیاتی ادارے سر گرم رہے تاہم مقامی سرمایہ کاروں کی توجہ منافع کے حصول کی طرف رہی۔

کراچی:() این سی سی پی ایل کے مطابق جنوری میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے تین کروڑ سترہ لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز خریدے گئے۔ بنک اور مالیاتی اداروں کی خریداری دو کروڑ ڈالر کے قریب رہی۔ دوسری طرف مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا حجم تیس لاکھ ڈالر رہا۔

تبصرے بند ہیں.