اسلام آباد: بارہ کہو میں 2موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے بعد ایک موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کو خدشہ ہےکہ ایک موٹر سائیکل میں بارودی مواد موجود تھا کیونکہ حادثے کے بعد قریب سے ڈیٹونیٹر، تاریں اور بارودی مواد بھی ملا ہے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.