اسلام آباد:موسلا دھار بارش ، مظاہرین کیلئے مشکلات،مون سون مزید دنوں‌ تک برقرار

)اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے دھرنے کے شرکاء کیلئے چھتریاں اور ٹینٹ کم پڑگئے ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

اسلام آباد میں آسمان پر چھائے بادل برس پڑے ، بارش سے درخت ، پتے اور پہاڑ دھل کر نکھر گئے ۔ ٹھنڈی ہوا کے ساتھ ہونے والی تیز بارش سے ہر طرف جل تھل ہوگیا اور وفاقی دارالحکومت کے موسم میں خوشگوار خُنکی آگئی ۔ موسلا دھار بارش نے شاہراہ دستور پر کھلے آسمان تلے موجود شرکاء کو بھی نہلا دیا ۔ شاہراہ دستور پر دھرنا دینے والے درختوں کے نیچے پناہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ، ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا یہ نیا سلسلہ کچھ دن مزید جاری رہے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.