اسلام آباد کےعام تھانے میں بھی پہلی بارخاتون نے ایس ایچ او کا عہدہ سنبھال لیا،مصباح شہباز کو ایس ایچ او تھانہ پھلگراں تعینات کردیا گیا۔مصباح شہباز نے 2012 میں اے ایس آئی کے طور پر پولیس فورس جوائن کی،وہ اس سے پہلے ویمن تھانے کی ایس ایچ او رہ چکی ہیں،ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کی جانب سے اُن کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے۔ڈی آئی جی کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ وفاقی پولیس میں صنفی امتیازختم کرنے کے لیےکیا گیا،تسلسل برقرار رکھتے ہوئےمزید تھانوں میں خواتین افسران کو موقع دیا جائے گا۔انہوں نےکہا کہ اسلام آباد پولیس صنفی بنیادوں کے بجائے میرٹ پر تعیناتیاں کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.