وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 3 ماہ کے توسیع کی منظوری دیدی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرلوکیشن کے ذریعے منظوری دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے رینجرز کی تعیناتی میں تین ماہ کی توسیع کی درخواست کی تھی۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے زیرقیادت مخلوط وفاقی حکومت نے حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اسلام آبادپرممکنہ چڑھائی کو روکنے کے لیےحکمت عملی مرتب کرلی ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ، ریڈ زون میں واقع سرکاری عمارتوں اور ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.