اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات مؤخر ہونے کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات مؤخر ہونے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات مؤخر کیے جانے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔علی نواز اعوان نے وکیل سردار تیمور کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری داخلہ اور الیکشن کمیشن کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے، علاوہ ازیں چیف الیکشن کمشنر، ایم سی آئی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.