Latest National, International, Sports & Business News

اسلام آبادہائی کورٹ‘ججزاورسرکاری افسران کوپلاٹ دینے کی سکیم غیرقانونی قرار

اسلام آباد:ججزاورسرکاری افسران کوپلاٹ دینے کی سکیم غیرقانونی قرار ‘ایف12، جی12،ایف14اور15 کی سکیم مفاد عامہ کیخلاف ہے،چیف جسٹس اطہرمن اللہ،جسٹس محسن اخترکیانی نے محفوظ فیصلہ سنادیا ‘عدالت نے فیصلہ میں کہا کہ ریاست کی زمین اشرافیہ کیلئے نہیں،عوامی مفادکیلئے ہے،ججز، افسران،پبلک آفس ہولڈرزمفادعامہ کیخلاف ذاتی فائدے کی پالیسی نہیں بنا سکتے،ججزاورافسران اصل اسٹیک ہولڈریعنی عوام کی خدمت کیلئے ہیں،فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاو¿سنگ اتھارٹی آئین کیخلاف کوئی اسکیم نہیں بناسکتی،سیکرٹری ہاو¿سنگ کو2 ہفتے میں فیصلہ کابینہ کے سامنے رکھنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ امیدہے کابینہ،وزیراعظم چاروں سیکٹرزسے متعلق مفادعامہ کے تحت پالیسی بنائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.