اسلامیہ کالج پشاور کی صد سالہ تقریب پر یادگاری سکہ جاری کریں گے: اسٹیٹ بین

سٹیٹ بینک اسلامیہ کالج پشاور کے 100 سال مکمل ہونے پر 20 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا۔

کراچی: () اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور کی صد سالہ تقریبات پر 20 روپے کا یادگاری سکہ 16 مارچ سے جاری ہو گا جو ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام دفاتر کے کاؤنٹرز سے جاری کئے جائیں گے ۔ سکے کا وزن 12 گرام ہے اس میں 75 فیصد تانبا اور 25 فیصد نکل ہے اس کی شکل گول اور قطر 30 ملی میٹر ہے ۔ اسلامیہ کالج کی صد سالہ تقریب کے اظہار کے لئے سکے کے سامنے کے رخ پر ” 100 years of Glory” کے الفاظ کندہ ہیں ۔ سکے کے کنارے پر اور اوپر کی جانب “Islamia College Peshawar ” کنارے پر نیچے کی جانب تاریخیں 2013-1913 کندہ ہیں ۔ سکے کے پچھلے رخ پر اسلامیہ کالج کی تاریخی عمارت کی تصویر ہو گی۔ اس عمارت کے اوپر اور کنارے پر اردو میں “اسلامی جمہوریہ پاکستان ” کے الفاظ کندہ ہیں ۔ سکے کے نیچے کی جانب اس کی قیمت 20 نمایاں طور پر عدد کی شکل میں اور اردو میں لفظ “روپیہ” کندہ ہے۔ گرام وزنی 20 روپے کا یادگاری سکہ 16 مارچ سے جاری کیا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.