دوحہ:اسرائیلی فورسز نے دوحہ کے علاقے قطارہ میں فضائی حملہ کرکے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ اور ظہیر جبرین کو شہید کردیا۔اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے دوحہ میں حماس کے مذاکراتی رہنماؤں کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، حماس کے نمائندے مذاکرات کےلیے قطر میں موجود تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد کتارا کے مختلف علاقوں میں دھوئیں کے بادل چھاگئے، مقامی افراد نے متعدد عمارتوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی، دھماکوں سے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واضح رہے کہ حوثیوں کے وزیراعظم اور القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ کو نشانہ بنانے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف نے بیرون ملک موجود حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی تھیں۔
تبصرے بند ہیں.