Latest National, International, Sports & Business News

اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کر دیا

اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کر دیا۔اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایران پر پیشگی حملےکیے گئے ہیں۔ تاہم ابھی حملوں کا ہدف نہیں بتایا گیا۔ایران کے دارالحکومت تہران میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق تہران کے بعض علاقوں میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر پیشگی حملہ کر دیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور کہا ہے کہ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کی توقع کی جا رہی ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔اس سے قبل امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اسرائیل نے ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو بھی کردی ہے۔

تبصرے بند ہیں.