اسرائیل میں ایک ہی روز کرونا کے دو ہزار کیسز کی تصدیق

کرونا وائرس کے نتیجے میں آٹھ لاکھ 50 ہزار افراد بے روزگار ہوگئے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک ) اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 1977 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں اس وقت کرونا کے 31 ہزار 11 مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 257 کی حالت خطرے میں ہے ، جن میں 77 وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 425 ہوگئی ہے۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میںکرونا کے شبے میں 27 ہزار 493 مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں 8 فی صد کرونا کا شکار نکلے۔اسرائیل میں کرونا کی دوسری لہر شروع ہونے کے بعد ملک میں سخت لاک ڈائون لگایا گیا ہے جس کے نتیجے میں اقتصادی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ سرکاری ڈیٹا کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا وائرس کے نتیجے میں آٹھ لاکھ 50 ہزار افراد بے روزگار ہوئے ۔

تبصرے بند ہیں.