وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔اسد عمر نے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی سے متعلق وزیراعظم کی خواہش ہے میں وزارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں لیکن میں نے زیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج صبح ملاقات میں کابینہ سے علیحدگی پر وزیراعظم کی تائید حاصل کی، کابینہ سے الگ ہونے کا مقصد یہ نہیں کہ عمران خان یا ان کے نئے پاکستان کے وژن کو سپورٹ کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گا، تحریک انصاف اور عمران خان کیلئے ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 7 سال پہلے تحریک انصاف میں شامل ہوا یہ سفر بہت اچھا رہا، اس سفر میں مشکل اور اچھے حالات بھی دیکھے، کچھ ایسا کرنے کی کوشش کی جس سے ملک کی بہتری ہوسکے۔اسد عمر نے تحریک انصاف اور اپنے حلقے کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ملک کی بہتری چاہتے ہیں۔اسد عمر نے بتایا کہ وزیراعظم کابینہ میں ردو بدل کرنے جارہے ہیں جس کا اعلان آج رات یا کل صبح تک کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جس وقت الیکشن ہوا اس وقت عیشت جہاں کھڑی تھی وہ پاکستان کی تاریخ کے خطرناک ترین لمحات تھے، ہم نے اس ورتحال میں مشکل فیصلے کیے جس سے بہتری آئی لیکن ابھی ایسا نہیں ہےکہ معیشت کے اس وقت بہت اچھے حالات ہیں، نیا وزیر خزانہ بھی ایک مشکل معیشت سنبھالے گا، اس وقت وزیراعظم کے بعد سب سے مشکل پوزیشن وزیر خزانہ کی ہے، امید کرتا ہوں نئے آنے والے وزیر خزانہ کو تعاون حاصل ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.