استنبول میں صدررجب طیب اردگان کی قیادت میں ریلی، لاکھوں افراد کی شرکت

انقرہ: ترکی کے شہر استنبول میں ناکام فوجی بغاوت کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں صدر رجب طیب اردگان کی قیادت میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے ریلی نکالی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ناکام فوجی بغاوت کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں صدر رجب طیب اردگان کی قیادت میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے ریلی نکالی جسے ’’جمہوریت اورشہدا‘‘ کا نام دیا گیا اوراس میں ترک وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی، ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھارکھے تھے جب کہ شرکا صدر رجب طیب اردگان کی حمایت میں نعرے بھی لگاتے رہے۔

تبصرے بند ہیں.